نوجوانوں کے لیے بڑی خبر، وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں شمولیت کی پیشکش

 نوجوانوں کے لیے بڑی خبر، وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں شمولیت کی پیشکش
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان  کے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔

  

 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنی اس پیشکش کا پس منظربتاتے ہوئے کہا کہ  آج میں لاہور کے مال میں کافی کے لیے رکا تو ایک صاحب نے اپنا تعارف کروایا تو میں نے دیکھا کہ انہوں نے سٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ سے انجینئرنگ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اسے کہا کہ آپ نے قومی اثاثہ دریافت کرکے میرا دن بنادیا ہے۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میں ایسے تمام اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کے ذریعے شروع کیے گئے چیمپیئنز آف ریفارم (COR) نیٹ ورک میں شامل ہوں تاکہ قوم ان کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکے۔

f6f9db5aae7f4d1463848420727b4569

نوجوان کو قومی اثاثہ قراردینے والے احسن اقبال نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ایسے بہت سے نوجوان ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ہیں۔

مصنف کے بارے میں