پاکستان کے بعد  بھارت  میں بھی تحریک عدم اعتماد کی گونج ، مودی بوکھلا گئے

پاکستان کے بعد  بھارت  میں بھی تحریک عدم اعتماد کی گونج ، مودی بوکھلا گئے

نئی دہلی: پاکستان کے بعد بھارت میں بھی  تحریک عدم اعتماد کی گونج سنائی دینے لگی۔پاکستان میں سیاسی جماعتوں نے اتحاد کرکے   تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے  سابق حکومت ختم کی   اب یہی حالات انڈیا میں بھی ہیں۔ مودی تحریک عدم اعتماد کی گونج سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں ۔

  بھارت میں 26 جماعتوں کے اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس نے مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا  ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتیں گزشتہ دو ہفتے سے منی پور میں جاری خانہ جنگی پر مودی سرکار سے لوک سبھا میں بحث کروانے کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن حکومت مختلف حیلے بہانے بنا کر اپنا دامن بچا رہی تھی۔


گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 50 ارکان نے منی پور خانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کی تھی جس پر مودی سرکار نے اجلاس ہی برخاست کر دیا تھا۔اجلاس کو غیر آئینی طور پر برخاست کرنے کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں نے گزشتہ روز سے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمے کے ساتھ دھرنا دے رکھا ہے۔اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔
اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے نے کہا مودی کو ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

تحریک عدم اعتماد کا سن کر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے ڈالی۔یاد رہے گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے بھی منی پور میں خواتین پر جاری انسانیت سوز واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا جب کہ اندرون ملک بھی مودی سرکار کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں