Get Alerts

گلگت سے غذر اور دیا مر تک کے علاقوں میں ہر طرف تباہی کا سماں ، 9 افراد جاں بحق

 گلگت سے غذر اور دیا مر تک کے علاقوں میں ہر طرف تباہی کا سماں ، 9 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان : گلگت بلتستان میں شدید سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔ گلگت سے غذر اور دیا مر تک کے علاقوں میں ہر طرف تباہی کا سماں ہے۔ کلاؤڈ برسٹ کے باعث اب تک 9 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ تھگ بابوسر کے علاقے میں متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جبکہ واٹر چینل روڈ اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور جلد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ بابو سر ٹاپ پر حادثے میں لاپتہ ہونے والے 5 سالہ عبدالہادی کی لاش مل گئی ہے اور اسے لودھراں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

لودھراں میں ڈاکٹر مشعل فاطمہ اور فہد اسلام کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دونوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

چلاس کے علاقے تھور میں سیلاب کی لپیٹ میں آ کر دو بچے بہہ گئے۔ دیامر کے ضلع تانگیر میں بھی شدید سیلاب نے بازار، پاور ہاؤس اور مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ سیلابی پانی گھروں، دکانوں، کھیتوں اور قبرستان تک میں داخل ہو گیا ہے۔

ٹیگز: