Get Alerts

پاکستانی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز امریکہ میں ہوگی

پاکستانی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز امریکہ میں ہوگی

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے امریکہ جائے گی۔

پاکستان کا ٹی 20 اسکواڈ دو حصوں میں ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوگا، جہاں سے ٹیم امریکہ کے لیے پرواز کرے گی۔ پہلا گروپ کل رات جبکہ دوسرا گروپ پرسوں دبئی جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تین میچ 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامناہوا تھا۔

ٹیگز: