Get Alerts

غزہ کی امداد لے جانے والے بحری جہاز ‘حنظلہ’ سے رابطہ منقطع، ڈرونز کی موجودگی پر خدشات بڑھ گئے

غزہ کی امداد لے جانے والے بحری جہاز ‘حنظلہ’ سے رابطہ منقطع، ڈرونز کی موجودگی پر خدشات بڑھ گئے

غزہ : فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والا بحری جہاز ‘حنظلہ’ اچانک رابطے سے کٹ گیا ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ اسے روکا گیا ہو یا حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ جہاز کے اردگرد کئی ڈرونز کی موجودگی نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن، جو غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر امداد پہنچانے کا مشن چلاتی ہے، نے تصدیق کی ہے کہ ان کا جہاز ‘حنظلہ’ اب کسی قسم کے مواصلاتی رابطے میں نہیں ہے۔ اس تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ جہاز کو محفوظ راستہ دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا کے امدادی مشن کو پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ 2 مئی کو مالٹا کے قریب ایک جہاز پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس سے آگ لگ گئی تھی، اور 9 جون کو اسرائیلی فورسز نے میڈلین کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر 12 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن مختلف بین الاقوامی تنظیموں کا اتحاد ہے جس کا مقصد غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنا اور محصور فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔

ٹیگز: