Get Alerts

جی ایچ کیو میں جنرل ساحر شمشاد اور تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کے درمیان عسکری گفت و شنید

جی ایچ کیو میں جنرل ساحر شمشاد اور تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کے درمیان عسکری گفت و شنید

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے برادرانہ تعلقات کی تعریف کی اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تاجک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف ان کی جدوجہد کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ٹیگز: