اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ ضمیر چوہدری نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا، جبکہ معاشی ترقی اور استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔