کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جہاں صوبائی وزیر نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال، مرکز و صوبوں کے تعلقات اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی یکجہتی اور عوامی مفاد کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔