Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور شرجیل میمن کی اہم ملاقات، سندھ حکومت کو کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیابی پر مبارکباد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور شرجیل میمن کی اہم ملاقات، سندھ حکومت کو کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیابی پر مبارکباد

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں بین الصوبائی تعاون کو فروغ دینے، منشیات کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور سمارٹ کرائم کے خلاف کیے جانے والے کامیاب آپریشنز پر خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے کچے میں امن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کی حکمتِ عملی کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر پختہ عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے وفاق اور صوبہ مل کر سخت ترین اقدامات کریں گے اور اسمگلرز کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

ٹیگز: