لیچی کے ایسے فوائد جو آپ کیلئے جاننا بے حد ضروری ہے

لاہور : لیچی گرمیوں کا نایاب پھل ہے جو صرف کچھ عرصے کے لئے آتاہے ، یہ پھل خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ افادیت سے بھرپور بھی ہے۔ اس پھل کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے لیچی ایک ایسا پھل ہے جو صحت کے لئے نہایت مفید ہونے کے ساتھ مدافعتی طاقت اور خون کے دورانیے کو بہتر کرنے کے علاوہ جلد کو خوبصورت بنانے کا کام بھی سرانجام دیتا ہے۔مزیدار اور رس بھری لیچی کے لئے ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ لیچی میں وٹامن سی زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

لیچی میں چھپے چند حیران کن اور مفید فوائد یہ ہیں۔

قوت مدافعت :
لیچی کے اندر وٹامن سی کی مقدار بھرپور ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ہی انسانی جسم کی روزانہ 100 فیصد ایسکوربک ایسڈ کی ضرورت کو بھی پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو قوت مدافعت کے لئے مفید ہے۔ لیچی میں موجود وٹامن سی خون کے وائٹ سیلز کو بھی حرکت دینے کے علاوہ بیرون عوامل سے مزاحمت کرنے کا کردار ادا کرتی ہے۔

ہاضمے کیلئے مفید :
لیچی جسم کو فائبر بھی فراہم کرتی ہے جو کہ ہاضمہ کی قوت کو بڑھاتی ہے۔ اس کی وجہ سے قبض ، پیشاب اور پیٹ کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ یہ گیسٹرک کی شکایت کو بھی دور کر دیتی ہے اس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوطی :
لیچی تقویت بخش غذا سے بھرپور ہونے کے ساتھ میگنیشئیم، فوسفورس، آئرن، میگنیز اور کاپر سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ تمام منرلز ہڈیوں کو کیلشئم جذب کرنے دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوتی ہیں۔

وائرس سے بچاو¿:
لیچی میں پرانتھوساینڈنز اور لیچیٹینین ہوتا ہے جس کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرسکتا ہے اور وائرس پھیلنے سے روکتی ہے۔

خون کی گردش میں تیزی:
لیچی میں موجود کاپر کی بھاری مقدار خون کی گردش کو بہتر انداز میں بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے جب کہ آئرن اور کاپرجسم میں ریڈ بلڈ سیلز بنانے کا کام کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر کو مستحکم کرنے میں معاون:
لیچی جسم میں غذا اور پانی کو متوازن رکھتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے۔ پوٹاشیم کی زیادہ مقدار اور سوڈیم کی کمی لیچی کی اہم خصوصیت ہے جو بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

جلد کے لئے مفید:
لیچی میں موجود وٹامن سی اینٹی ا?کسیڈینٹ کا کام انجام دیتا ہے یعنی لیچی چہرے پر پڑنے والے داغ دھبوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزن میں کمی:
لیچی میں کم کیلریز ہوتی ہیں جو کہ وزن بڑھنے نہیں دیتیں۔ لیچی میں فائبر کی مقدار وزن کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ وزن کم کرنے کا مثالی پھل ہے۔