جو بھی وزیر ڈیلیور نہیں کرے گا اس کو جواب تو دینا پڑے گا،سینیٹر شبلی فراز

جو بھی وزیر ڈیلیور نہیں کرے گا اس کو جواب تو دینا پڑے گا،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ میں اختلافات بھی میرٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں  جو بھی وزیر ڈیلیور نہیں کرے گا اس کو جواب تو دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن پروجیکٹس سے متعلق دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کا مطلب یہ ہے کہ ہم مڈ ٹرم میں پہنچ جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم ہر کسی کو سنتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت بہتر طریقے سے پرفارم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بہت مستحکم جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چند ایم این ایز کی شکایات کو مجموعی شکایات کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ چیزوں میں دیر ہو گئی ہے لیکن آئندہ چھ ماہ میں جب تمام ریفارمز(اصلاحات) منظرعام پر آئیں گے تو سب کے گلے شکوے دور ہو جائیں گے۔