اسلام آباد : نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، اور حتمی اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کے لیے نیپرا نے بجلی کا نیا بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ تجویز کیا ہے، جو کہ رواں مالی سال کے موجودہ ٹیرف 35 روپے 50 پیسے سے کم ہے۔
نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 3520 ارب روپے کی منظوری دی ہے، جبکہ بجلی کی خریداری پر 3066 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔