Get Alerts

ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ نامزد کر دیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ نامزد کر دیا گیا

واشنگٹن : امریکا کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، یہ نامزدگی جارجیا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس بڈی کارٹر کی جانب سے کی گئی ہے، جنہوں نے نوبیل کمیٹی کو ایک خط لکھ کر ٹرمپ کے عالمی کردار کو "غیر معمولی اور تاریخی" قرار دیا ہے۔

بڈی کارٹر نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے ریاستی سطح پر دہشتگردی کے معاون ملک کو مہلک ہتھیاروں کے حصول سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا، اور اسرائیل و ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جو کہ انہیں نوبیل امن انعام کا مستحق بناتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھی ناروے کی نوبیل کمیٹی کو ایک خط کے ذریعے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کی تھی۔ پاکستان کے مطابق، ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا گیا، جو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم پیشرفت تھی۔

ٹیگز: