Get Alerts

عوامی خدمت اور گڈ گورننس ہر صورت یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عوامی خدمت اور گڈ گورننس ہر صورت یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور شفاف حکمرانی (گڈ گورننس) کے اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ملک احمد خان کو مبارکباد دی، جبکہ سپیکر اسمبلی نے بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عوام دوست اور فلاحی بجٹ قرار دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جو ایک نئی مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے عوام کی جماعت رہی ہے، اور ہم پنجاب میں یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور سکالرشپ جیسے اقدامات نوجوانوں کا حق ہیں، احسان نہیں۔ "ہم نے ایک سال میں عوام کی خدمت کی بنیاد رکھی ہے، اب اس سفر کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔"

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ٹیکس فری بجٹ دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کے اقدامات کے ذریعے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا ہے۔

ٹیگز: