Get Alerts

فیفا ورلڈکپ گروپ مرحلہ مکمل، سوئٹزرلینڈ کی پہلی پوزیشن، کینیڈا تاریخ رقم کرگیا

فیفا ورلڈکپ گروپ مرحلہ مکمل، سوئٹزرلینڈ کی پہلی پوزیشن، کینیڈا تاریخ رقم کرگیا

فیفا ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے مقابلے مکمل ہوگئے، جہاں کئی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ کینیڈا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گروپ بی کے آخری مقابلوں میں بوسنیا نے قطر کو شکست دے کر اسے ٹرافی کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ کی کامیابیوں کے بعد گروپ کی صورتحال واضح ہوگئی اور دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔

گروپ سی میں برازیل نے اسکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔ برازیل کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور ٹیم نے میچ کے دوران مکمل برتری قائم رکھی۔

اسی گروپ کے ایک اور مقابلے میں مراکش نے ہیٹی کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ مراکش کی جیت نے ٹورنامنٹ میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط کر دی۔

ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں اب ٹرافی کے حصول کی جنگ میں فیصلہ کن مقابلوں کے لیے میدان میں اتریں گی۔

ٹیگز: