شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کو جیت دلانے کے بعد لالہ نے ٹیم کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیم چھوڑ رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں جہاں بھی رہوں گا۔ میرے چاہنے والے میرے ساتھ آئیں گے۔

لالہ کہتے ہیں کہ ایک ٹیم کے ساتھ چیمپئن بن گئے اب دوسری ٹیم کی باری ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں شاہد آفریدی پشاور زلمی کے کپتان تھے۔ اس مرتبہ انہوں نے عام کھلاڑی کے طور پر ٹیم کی نمائندگی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں