اگروہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو ان سے بڑا بیوقوف کوئی ہو نہیں سکتا،عمران خان کے وزیراعظم سے 4 سوال

اگروہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو ان سے بڑا بیوقوف کوئی ہو نہیں سکتا،عمران خان کے وزیراعظم سے 4 سوال
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سینیٹ انتخابات پر وزیراعظم کی تنقید کا جواب دینے میدان میں آ گئے ہیں اور شاہد خاقان عباسی سے 4 سوال بھی پوچھ لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا،ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تنقید کا جواب دینے کیلئے سربراہ پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کو اتنا ہی خیال تھا تو سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی تجویز کیوں مسترد کی؟

ccc3e671596507d60d4de55d2213cb01

ساتھ ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے 4سوال بھی پوچھ لئے کہ نوازشریف کی نااہلی سے ترقی کا عمل کیسے رک گیا؟ کیا وزیراعظم سمجھتے ہیں مجرم کو قانون سے بالاتر قرار دیدیا جائے؟کیا وزیر اعظم دس ارب ڈالرز سالانہ کی منی لانڈرنگ کو ایک نان ایشو سمجھتے ہیں؟ نواز شریف اگر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں تو وہ بطور وزیر اعظم اس پر آنکھیں کیسے بند کرسکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کو 3ماہ میں حالت زار بہتر بنانے کا حکم دیدیا

اگر وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو ان سے بڑا بیوقوف کوئی ہو نہیں سکتا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا متفقہ طور پر دوبار انتخاب ہونا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں