کراچی میں کرکٹ کی بحالی پر مریم نواز میدان میں آگئیں

کراچی میں کرکٹ کی بحالی پر مریم نواز میدان میں آگئیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد پر ٹوئٹر پر بیان میں سابق صدر آصف زرداری کے دور حکومت پر تنقید کی ہے۔
مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے دوران مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔


انہوں نے اپنے والد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وہیں آصف زرداری کے دور حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی۔