آسٹریلیا نے پاکستان کو  8 وکٹوں سے شکست دےدی

 آسٹریلیا نے پاکستان کو  8 وکٹوں سے شکست دےدی
کیپشن: فائل فوٹو

شارجہ: آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ  میں پاکستان کو  8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے  میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان  کو 8 وکٹوں سے شکست دےدی ، آسٹریلیا نے  285 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا،آسٹریلوی  کپتان ایرون فنچ نے دوسرے میچ میں بھی  شاندار بیٹنگ  کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور ون ڈے  کیریئر  کا بہترین اسکور 155 رنز   اسکور کیا ۔ 

کپتان ایرون فنچ نے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر 209 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ  فراہم کیا، عثمان خواجہ 88 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جب کہ میکسویل 19 رنز پر پویلین لوٹے، شان مارش 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 
 پاکستان کی جانب سے  یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی، ان کے علاوہ  کوئی بولر بھی  وکٹ حاصل نہ کرسکا۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 284 رنز اسکور کیے ، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 112 اور کپتان شعیب ملک نے 60 رنز کی اننگز کھیلی ۔