مستحق افراد کے لئے 78ویں  فری میڈیکل کیمپ  کا انعقاد

 مستحق افراد کے لئے 78ویں  فری میڈیکل کیمپ  کا انعقاد

بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر 78ویں فری میڈیکل بیٹھک میں  مورخہ 27 مارچ 2022 (بروز اتوار) سے الحمداللہ فیملی کی ایک اور ڈاکٹر، عائشہ ذوالفقار بارا  بھی فری میڈیکل بیٹھک کا حصہ ہوں گی اور بچوں کا چیک اپ کریں گی۔

فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس )گائنی سروسز ہسپتال لاہور ذچہ و بچہ اور گائنی (امراض نسواں)  سمیت دیگر ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ دوپہر 12بجے سے دوپہر 1 بجے تک کریں گے۔

ڈاکٹر سمیرا آصف بارا ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس )(ریڈیالوجی) ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، انڈس ہسپتال سبزازار لاہور فری الٹراساونڈ کے لیے دوپہر 1 سے 2 بجے تک ہوں گی۔الٹراساونڈ ڈاکٹرز کی تجویز پر ہی کیا جائے گا،کیمپ میں مریضوں میں کو مفت علاج کیساتھ ادویات بھی فری دی جائینگی ۔

 ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔ 

 فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ملک محمد اشرف بارا کی رہائش گاہ بارا سٹریٹ ہنجروال ملتان روڈ لاہور پر لگایا جاتا ہے ،فری میڈیکل بیٹھک ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کی جاتی ہے۔