کراچی : شہرِ قائد میں موسم نے انگڑائی لے لی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 84 فیصد ہے، جس کی وجہ سے فضا میں خنکی اور نمی برقرار ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بادلوں کی موجودگی اور سمندری ہواؤں کے باعث بوندا باندی کا امکان موجود ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔