Get Alerts

خطے میں جنگ کے بادل: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی اہم بیٹھک، امریکہ ایران ثالثی کے لیے پاکستان متحرک

خطے میں جنگ کے بادل: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی اہم بیٹھک، امریکہ ایران ثالثی کے لیے پاکستان متحرک

اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور قومی سلامتی کے چیلنجز پر مشاورت کے لیے ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اس اہم اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی قیادت نے شرکت کی ۔   ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی خصوصی طور پر شریک ہوئے، جہاں سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے بطور "ثالث" اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج شام صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں اس اہم سفارتی پیش رفت کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، حکومتِ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک فعال سفارتی مشن شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں کسی بھی قسم کا تصادم پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت اور تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز اس بات پر متحد ہیں کہ پاکستان کو ایک متوازن اور امن پسند ملک کے طور پر عالمی منظرنامے پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ہنگامی اقدامات پر غور کیا گیا۔

ٹیگز: