لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹوں کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق، آن لائن خریدے گئے ٹکٹ کی رقم اسی اکاؤنٹ میں واپس کی جائے گی جس سے ٹکٹ کی ادائیگی کی گئی تھی۔ ریفنڈ کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا اور اگلے 15 دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔
ٹکٹ خریداروں کو ریفنڈ کے لیے کوئی اضافی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر کسی وجہ سے ریفنڈ میں تاخیر ہو تو صارفین کو اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کرنا ہوگا۔
پی ایس ایل 11 کل سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے، اور پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ نئی فرنچائز حیدرآباد کنگز سے ہوگا۔