Get Alerts

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہو گیا

 ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہو گیا
کیپشن: Image Source: Money Control Official Twitter Account

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجو د مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا، فی تولہ 700 روپے کم ہو کر 69 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ 


تفصیلات کے مطابق ، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کردی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  600روپے کم ہوکر 59757روپے گئی۔

دوسری طرف عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 1285ڈالرفی اونس ہو گئی۔

ٹیگز: ڈالر, سونا