پی ٹی آئی  سینیٹر اعجاز چودھری کا ایک روزہ سفری ریمانڈ منظور کرلیاگیا 

پی ٹی آئی  سینیٹر اعجاز چودھری کا ایک روزہ سفری ریمانڈ منظور کرلیاگیا 

راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کاایک روز کا سفری ریمانڈ منظورکرلیاگیا ہے ۔پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری   کو اڈیا لہ جیل سے اسلام آبادہائیکورٹ کی روشنی میں رہا کیاگیا ۔ 

سول جج راولپنڈی عمران اکرم اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی پانے والے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کا ایک دن کا سفری ریمانڈ جاری کیا۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد لاہور پولیس نے ا نہیں عدالت میں پیش کر کے سفری ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے یہ استدعا منظورِ کرتے ہوئے ایک یوم کا ریمانڈ جاری کردیاہے۔

عدالت نے حکم دیا اعجاز چودھری کو کل  متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے بعد جیل لاہور پولیس نے سینیٹر اعجاز چودھر ی کو دوبارہ گرفتار کیا  تھا۔ اعجاز چودھری لاہور کے تھانہ گلبرگ میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔سفری ریمانڈ کی درخواست منظور ہونے  کے بعد  پولیس اعجاز چودھر ی کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں