Get Alerts

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پاسپورٹ منسوخی اور مقدمات درج ہوں گے

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پاسپورٹ منسوخی اور مقدمات درج ہوں گے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے نام پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے، جس کے تحت وہ نئے پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے عناصر پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ ملک کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جو قوانین میں ترامیم تجویز کرے گی۔

حکام کے مطابق، ایسے افراد کے خلاف فراڈ، جعلی دستاویزات کے استعمال یا غیر قانونی طریقے سے سفر کرنے جیسے الزامات کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا سکتے ہیں۔

ٹیگز: