Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف چار ممالک کے اہم سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں آج ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ساتھ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد کا حصہ ہیں۔

شہباز شریف کا یہ دورہ 25 سے 30 مئی 2025 تک جاری رہے گا، جس میں وزیراعظم ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان جائیں گے۔ دورے کے دوران وہ ان ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر دوست ملکوں کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں ، شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور خطے کے تعاون پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ٹیگز: