Get Alerts

پی ایس ایل 10فائنل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل 10فائنل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 202 رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔

گھریلو گراؤنڈ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ کے نوجوان بلے باز حسن نواز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 76 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے متعدد چوکے اور چھکے لگائے، جو تماشائیوں کے لیے قابلِ دید مناظر تھے۔

اختتامی اوورز میں فہیم اشرف نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 7 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو 200 کے پار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں کو 24 رنز کے عوض آؤٹ کیا، جو کہ میچ کا بہترین اسپیل ثابت ہوا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور قلندرز 202 رنز کے ہدف کا تعاقب کامیابی سے کر پاتے ہیں یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019 کے بعد ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

ٹیگز: