پی سی بی کی افغانستان کرکٹ ٹیم کو پہلی بار دورہ پاکستان کی دعوت

Pakistan Cricket Board, Afghanistan cricket team, Pakistan invites Afghanistan
کیپشن: Photo Credit: Cricket Addictor

لاہور : پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو پہلی بار دورے کی دعوت دیدی .

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو دورے کی باضابطہ طور پر دعوت دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی قومی ٹیم نے مئی 2011ء میں دورہ کیا تھا۔ اس میں دوسرے درجے کے کھلاڑی شامل تھے۔  اس لئے اس دوران کھیلے گئے میچوں کو فرسٹ کلاس کا سٹیٹس نہیں دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حال ہی میں افغانستان کا پہلی بار دورہ کیا جس میں افغان کپتان اصغر افغان نے وزیر اعظم عمران خان سے پاک افغان کرکٹ سریز کرانے کا مطالبہ کیا۔ 

اصغر افغان  نے کہا  کہ چاہتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سیریز کا انعقاد ہو۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری بھی یہ رائے ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز جلد ہونی چاہئے۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف بھی کی تھی اور کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران افغان کھلاڑیوں نے دستخط شدہ کرکٹ بیٹ بھی پیش کیا  تھا۔