Get Alerts

پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں نرمی کر دی

پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں نرمی کر دی

لاہور:پنجاب حکومت نے سموگ کے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی ہے اور بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
اس کے علاوہ، دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، اور ہیوی ٹریفک کو پیر سے جمعرات تک ان اضلاع میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، لیکن جمعہ سے اتوار تک اس پر پابندی برقرار رہے گی۔

ٹیگز: