واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم تنظیموں کے حوالے سے ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت امریکی اداروں کو یہ جائزہ لینا ہوگا کہ آیا یہ تنظیمیں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کی جانی چاہئیں یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اس آرڈر کا مقصد ان گروپوں کا جائزہ لینا ہے جنہوں نے مختلف خطوں میں پرتشدد کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔ اس میں خاص طور پر مسلم برادر ہڈ کی لبنان، مصر اور اردن میں شاخوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انہیں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے یا نہیں۔