Get Alerts

پشاورمیں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

 پشاورمیں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور: پولیس نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے مقدمہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) میں درج کرا دیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق، مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، دہشت گردوں نے ملکی سالمیت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ تین موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا، جس میں ایک حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ دو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، جائے وقوعہ سے 27 سے زیادہ خول برآمد ہوئے ہیں، اور اس حملے کے نتیجے میں تین ایف سی جوان شہید ہوئے جبکہ 11 دیگر زخمی ہوئے۔ 

ٹیگز: