سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، محمد عامر دبئی روانہ ہو گئے

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، محمد عامر دبئی روانہ ہو گئے

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہو گا اور فاسٹ بولر محمد عامر سری لنکا کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو جوائن کر کے لئے دبئی روانہ ہو گئے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران محمد عامر پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ تاہم فاسٹ بولر اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور دوسرا 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں