ورلڈ کپ: آج آسٹریلیااور نیدرلینڈز مدمقابل ہوں گے

ورلڈ کپ: آج آسٹریلیااور نیدرلینڈز مدمقابل ہوں گے
سورس: File

دہلی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کا مقابلہ ہو گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 24واں میچ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے  دوپہر ڈیڑھ بجےدہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔  

485894b4da9eaa8de2b73437f6748e95

دونوں ٹیمیں دو ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے ہو چکی ہیں (یہ موقع آئی سی سی ورلد کپ میں ہی ہوا)، دونوں میچز میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں نے خراب آغاز کیا جہاں وہ اپنے ابتدائی دو میچز ہار گئے۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے اپنے اگلے دو میچز میں جیت کو اپنے نام کیا دوسری طرف نیدرلینڈز نے بھی تیسرے میچ میں حیرت انگیز طور پر جنوبی افریقہ کو شکست دی لیکن اگلے ہی میچ میں ڈچ پلیئرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اس طرح کینگروز اپنے چار میچز میں سے دو جبکہ ڈچ اپنے چار میچز میں سے تین ہار چکے ہیں۔

یہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا پانچواں میچ ہوگا۔ ورلڈ کپ 2023کے سٹینڈنگ ٹیبل میں آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبر پر ہے اور نیدرلینڈز دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ساتویں نمبر پرہے۔

ممکنہ پلیئنگ الیون

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلس (wk)، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز (c)، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا


نیدرلینڈز: وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (wk/c)، سائبرینڈ اینجل بریکٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین

مصنف کے بارے میں