لوزیانہ میں دھند سے ہائی وے پر بڑا حادثہ ، 168 گاڑیاں  ٹکراگئیں، 8 افراد ہلاک،63 زخمی

لوزیانہ میں دھند سے ہائی وے پر بڑا حادثہ ، 168 گاڑیاں  ٹکراگئیں، 8 افراد ہلاک،63 زخمی

واشنگٹن : لوزیانہ میں دھند سے ہائی وے پر بڑا حادثہ ہوا ہے ۔  168 گاڑیاں  ٹکراگئیں، 8 افراد ہلاک،63 زخمی ہوگئے۔ 
 امریکہ  میں دھند کی وجہ سے ہائی ویز پر 168    گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

 امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانا میں دھند نے ہائی وے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ، حد نگاہ نہایت کم ہوجانے کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں آگ بھڑک اُٹھی۔

پولیس کے مطابق دھند اور جنگل کی آگ کے مرکب کی وجہ سے فوگ نے نیو اورلینز سے تقریباً 30 میل (48 کلومیٹر) دور انٹراسٹیٹ 55 پر ڈیرا جمالیا۔ حادثے میں ایک گاڑی پل سے دریا میں جا گری ۔

طبی امداد دینے والے اداروں کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا ،اس  وجہ سے  ان کی  حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ 2 درجن سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔تاہم ابھی تک مکمل اندازہ نہیں لگایاجاسکتا کہ  تباہ ہونے والی  گاڑیوں کی کل تعداد کتنی ہے۔ 


 

مصنف کے بارے میں