سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام رہے تو افغانستان سے کھلی جنگ ممکن ہے۔ انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک جنگ ہار چکا ہے اور اب افغان پراکسی کے ذریعے لڑ رہا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان نے چالیس سال تک افغان مہمان نوازی کی، لیکن افغان بھارت کے ایجنڈے کے تحت ہمارے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس اور پاک افواج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ عوام چین سے اس لیے سوتے ہیں کیونکہ قوم کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔