Get Alerts

ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب کھلی جنگ ہوگی ، خواجہ آصف

ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب کھلی جنگ ہوگی ، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کے خلاف سخت الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب ہماری تمھاری کھلی جنگ ہوگی، اب دما دم مست قلندر ہوگا۔"

ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ "پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہوئی، ہم تمہارے ہمسائے ہیں اور تمہاری حقیقت جانتے ہیں۔" انہوں نے افغان طالبان پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ہندوستان کی پراکسی طالبان اور افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، "شکست دشمن کا مقدر ہے! انشا اللہ۔"

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کو ہندوستان کی کالونی بنا دیا ہے اور ساری دنیا کے دہشت گردوں کو اکٹھا کر کے دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے حالات کو نارمل رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن طالبان ہندوستان کی پراکسی بن چکے ہیں، جس کی وجہ سے صورتحال خراب ہو گئی ہے۔

ٹیگز: