Get Alerts

سہیل آفریدی کا قبائلی اضلاع میں آپریشن پر احتجاج، صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا اعلان

سہیل آفریدی کا قبائلی اضلاع میں آپریشن پر احتجاج، صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا اعلان

پشاور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی اضلاع میں ممکنہ فوجی آپریشن پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند کمروں میں لیے جانے والے فیصلے قبول نہیں اور عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے۔

قبائلی علاقے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کولیٹرل ڈیمج یا معصوم شہریوں کی جان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی میں بھی امن جرگہ بلانے اور دہشتگردی کے خلاف نئی حکمت عملی طے کرنے کا اعلان کیا۔

سہیل آفریدی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضم قبائلی اضلاع کے لیے ساڑھے پانچ سو ارب روپے اور این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ساڑھے تین سو ارب روپے فوری ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضم قبائلی اضلاع کے فیصلوں میں صوبائی حکومت، قبائلی عمائدین اور پارلیمنٹرین شامل ہوں گے اور کوئی بھی فیصلہ بغیر شمولیت کے نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ماضی میں بدامنی کی وجہ سے 80 ہزار عوام نے قربانیاں دی ہیں اور اس کے بعد امن قائم ہوا، اس لیے نئی قربانیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ترقی اور امن دونوں چاہتے ہیں اور وفاقی حکومت نے ضم کے وقت کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

ٹیگز: