اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے افسروں پر کرپشن کے الزامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نیو نیوز کے ہیڈآف پروگرامنگ رضوان جرال کا اس بار ے میں کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق کرپشن میں ملوث تمام افسروں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
چھاپوں کے دوران یہ تحقیقات اس بات کی تصدیق کے لیے شروع کی گئیں کہ افسروں نے ادارے کا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی کارروائیاں کیں۔