نواز شریف اور نثار کی ملاقات، سب گلے شکوے دور ہو گئے

نواز شریف اور نثار کی ملاقات، سب گلے شکوے دور ہو گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔ چوہدری نثار میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے جب پنجاب ہاؤس پہنچے تو وہاں پرویز رشید، آصف کرمانی اور دیگر (ن) لیگی رہنما پہلے سے ہی موجود تھے تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور اس دوران ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں کی ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے میاں نواز شریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ نواز شریف نے بھی اپنے تحفظات سے چوہدری نثار کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے گلے شکوے دور کر لیے گئے ہیں جب کہ چوہدری نثار نے اس دوران میاں نواز شریف کی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ آج صبح سابق وزیراعظم لندن سے وطن واپس آئے ہیں اور اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہو گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں