اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب جائیں گے

اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب جائیں گے

مکہ مکرمہ: حکومت پاکستان وزرات مذہبی امور کے مطالبہ پرسعودی حکومت نے اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزا کی سہولت فراہم کریں گی،حکومت پاکستان نے کامیاب حج آپریشن پر آئندہ سال سرکاری سطح پر مزید حج سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سعود ی عرب کے وزرات حج نے حکومت پاکستان وزرات مذہبی امورکو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سعودی حکومت نے وعدہ کے مطابق عمرہ ویزا یکم محرم کو شروع کر دیا ہے اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی گذشتہ سال دنیا بھر سے سب سے زیادہ پاکستان نے 14لاکھ 66ہزار عمرہ ویز ا حاصل کیاتھا جس میں اس سال اضافہ ہوگا ۔


سعودی حکومت نے اس سال حج میں پاکستان کو 5ہزار کا اضافی کوٹہ فراہم کیا گیا ترجمان حکومت پاکستان وزرات مذہبی امور کا کہنا کہ سعودی عرب میں قیام و طعام اور ٹرانسپورٹیشن کی عالمی معیا ر کی سہولتیں دستیاب ہیں جو ہر ملک کے شہریوں کو ان کے بجٹ کے مطابق ہی دی جاسکتی ہیں اور سعودی عرب میں کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔