جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کاخطاب کشمیریوں کی خواہش کے عین مطابق تھا :سید علی گیلانی

 جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کاخطاب کشمیریوں کی خواہش کے عین مطابق تھا :سید علی گیلانی

سری نگر :حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اقوام متحدہ کی جنرل ا سمبلی میں خطاب کشمیریوں کی ہی آواز تھا۔

تفصیلات کےمطابق سید علی گیلانی نے پاکستانی وزیراعظم کی تقریرکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کاخطاب حق وصداقت پرمبنی اورکشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق تھا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پرزوردیا، پاکستان نے ہمیشہ ہرعالمی فورم پرمسئلہ کشمیراجاگرکیا، کشمیرکی جدوجہدآزادی پرپاکستان کے اخلاقی تعاون کے شکرگزارہیں۔
انھوںنے مزید کہا کہ بھارت کے تمام حربے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانے میں ناکام رہے،عا لمی برادری بلاتاخیرمسئلہ کشمیرکو حل کرائے،پاکستان نے ثابت کیاکہ وہ کشمیری عوام کاسچادوست ہے۔