عمران خان کی عدم توجہی،پی ٹی آئی میں گروپ بندی،کے پی میں 3 اور پنجاب میں 2گروپ بننے کا انکشاف 

عمران خان کی عدم توجہی،پی ٹی آئی میں گروپ بندی،کے پی میں 3 اور پنجاب میں 2گروپ بننے کا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف گروپ بندی کا شکار ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدم توجہی کے باعث تنظیمی امور ٹھپ ہو کر رھ گئے ۔ خیبرپختونخوا کے مرکزی قیادت کے تین گروپ بنی گالا سے اختیار لینے کے خواہشمند ہیں ۔ تحریک انصاف پنجاب کو اسلام آباد کی قیادت قریب نہیں آنے دے رہی ۔

اسلام آباد کی مرکزی قیادت بنی گالا پر قابض ، سینئر قائدین کی ناراضگی میں روز بہ روز اضافہ ہونے لگا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  اور پرویز خٹک بنی گالا میں اختیارات سنبھالنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔  اسد عمر اور علی نواز اعوان بنی گالا کی سیاست میں مضبوط تصور کیے جارہے ہیں۔

 خیبرپختونخوا اور پنجاب کی قیادت  مسلسل نظر انداز ہونے  لگی ہے۔  پارٹی ذرائع  کے مطابق اسد عمر کی مرضی کے بغیر عمران خان سے سینئر قیادت ملاقات نہیں کر سکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کئی بار اجلاسوں میں گروہ بندی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ آئندہ چند روز میں عمران خان خیبرپختونخوا کی قیادت سےتفصیلی ملاقات کریں گے۔ عمران خان دورہ لاہور میں بھی عہدیداروں کے گلے شکوے ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مصنف کے بارے میں