بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا گرفتار
سورس: File

لاہور:  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

 
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر  خاور مانیکاعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جا رہے تھے کہ ایف آئی اے  امیگریشن حکام نے خاور مانیکا کو روک لیا اور اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے۔

‏حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے ۔ خاور مانیکا پر  سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام ہے۔


اینٹی کرپشن ذرائع کےمطابق خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں۔  خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی 4 کنال اراضی پر غیر قانونی 26دکانیں تعمیر کیں، بغیر منظوری شادی ہال بنائے۔ 

مصنف کے بارے میں