آئی سی سی ورلڈ کپ،  قومی ٹیم کوبھارت  کیلئے  آج ویزے جاری کیے جانے کا امکان

آئی سی سی ورلڈ کپ،  قومی ٹیم کوبھارت  کیلئے  آج ویزے جاری کیے جانے کا امکان
سورس: File

لاہور:  آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کے ویزے آج جاری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو اب تک بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے این او سی جاری نہیں ہوا ہے۔ این او سی جاری ہوتے ہی بھارتی ہائی کمیشن قومی ٹیم کے ویزے جاری کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آج دوپہر تک قومی کھلاڑیوں کے بھارتی ویزے جاری کیے جانے کیلئے پُرامید ہے۔ بروقت ویزے جاری ہونے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم 27 ستمبر کو بذریعہ دبئی حیدرآباد روانہ ہوگی۔

ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث ٹیم نے دبئی میں باؤنڈنگ سیشن منسوخ کردیا تھا۔ بھارت روانگی سے ایک روز قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور میں پری ڈیپارچر پریس کانفرنس کریں گے۔

خیال رہے کہ  پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا۔

مصنف کے بارے میں