اے این ایف کی کاروائیاں ، 115 کلو منشیات برامد، 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کاروائیاں ، 115 کلو منشیات برامد، 7 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 115 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی دو کاروائیاں میں 2 گاڑیوں سے مجموعی طور پر 64 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، دورانِ کاروائی پشاور اور خیبر کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار کیا گیا۔  ترجمان کا بتانا ہے کہ برآمدہ منشیات گاڑیوں کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 20 کلو 400 گرام افیون، 14 کلو 400 گرام چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، منشیات پک اپ گاڑی کے نیچے باندھ کر سمگل کی جا رہی تھی۔دورانِ کاروائی نوشہرہ کے رہائشی دو ملزمان موقع پر گرفتار کیا گیا۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 107 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کاروائیوں کے دورانِ چھپائی گئی 15 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔  خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-787 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

 اینٹی نارکوٹکس فورس کےترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں