جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم

 جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم

کراچی :جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی۔  نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی ہے۔ 


سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ہڑتال کرنے والے اساتذہ سے ملاقات کی اور انہیں نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی۔


نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ اساتذہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں شروع کریں۔ ہم خود انکے مسائل حل کریں گے۔

مصنف کے بارے میں