Get Alerts

اسرائیلی شہر ایلات میں حوثی ڈرون حملہ: 20 اسرائیلی زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

اسرائیلی شہر ایلات میں حوثی ڈرون حملہ: 20 اسرائیلی زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

تل ابیب: اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات  میں حوثی باغیوں کے ایک ڈرون حملے میں 20 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں 60 سالہ اور 26 سالہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایک 30 سالہ شخص کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ باقی 17 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں دھماکے سے اڑنے والے چھروں نے نشانہ بنایا۔

شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیئر سبع کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو ایلات کے مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا اور مقامی چینلز پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون ایک ہوٹل کے قریب نچلی پرواز کرتے ہوئے آ کر پھٹا، جس کے بعد شدید دھماکہ ہوا۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملے کو روکنے کے لیے آئرن ڈوم سسٹم سے دو انٹرسیپٹر میزائل فائر کیے گئے، تاہم وہ ڈرون کو مار گرانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی حوثی گروپ کی جانب سے ایلات پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ حالیہ حملہ اس تناظر میں خاصا سنگین قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: