واشنگٹن :امریکہ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی خاتون اہلکار دم توڑ گئی۔ واقعہ ایک افغان شہری کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا تھا، جس میں نیشنل گارڈ کا ایک اور اہلکار بھی شدید زخمی ہوا تھا۔ حکام کے مطابق دوسرے زخمی اہلکار کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکینِ وطن امریکا آکر مسائل پیدا کرتے ہیں اور اُن کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
ادھر فائرنگ کرنے والے ملزم سے متعلق مزید معلومات کے لیے واشنگٹن اور ریاست سان ڈیاگو میں متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار حملہ آور کے رشتہ داروں سے بھی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ممکنہ محرکات اور کسی نیٹ ورک کے وجود کے بارے میں سراغ لگایا جا سکے۔