Get Alerts

پاکستانی اور لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستانی اور لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف سے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی، جس میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور لبنان کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
 
 
 

ٹیگز: